فڑنویس کی صدارت میں کابینہ کے چھ بڑے فیصلے، سڈکو کے لینڈ بینک کے بہتر استعمال کی نئی پالیسی

تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 18 نومبر: وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی زیر صدارت پیر کو ہونے والی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں شہری ترقی، ہاؤسنگ، ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن، اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ، انٹرپرینیورشپ، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ، اور قانون و انصاف کے مختلف شعبوں میں چھ اہم فیصلے کیے گئے۔ ان فیصلوں کا مقصد ریاست میں بنیادی ڈھانچے، ہاؤسنگ اور سماجی فلاحی کاموں میں بہتری لانا ہے۔
کابینہ نے گریٹر ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں 20 ایکڑ یا اس سے زائد کے ایمہاڈا ہاؤسنگ پروجیکٹس کی ازسرنو ترقی کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ممبئی اور مضافات میں قابلِ برداشت اور سستے مکانات کی فراہمی بڑھائی جا سکے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری زمینوں کے مؤثر استعمال کو ترجیح دیتے ہوئے شہری رہائش کے بحران کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔