تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 14 نومبر: جسپریت بمراہ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو یہاں ایڈن گارڈن میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کوصرف 159 رنتک محدود کر دیا۔ جسپریت بمراہ نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن نے جنوبی افریقہ کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے۔ بمراہ نے ریکلٹن کو 23 رن پر آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ بمراہ نے پھر مارکرم (31) کو آوٹ کیا۔
اس کے بعد جنوبی افریقہ نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں۔ 159 کے مجموعی اسکور پربمراہ نے کیشو مہاراج (00) کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا خاتمہ کردیا اور میچ کی اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔

