کوکرناگ روڑ اننت ناگ پر خصوصی ٹریفک مہم، ایس ایس پی ٹریفک روندر پال سنگھ کی سربراہی میں متعدد گاڑیوں کے چالان

تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جاوید احمد سری نگر 

اننت ناگ کے کوکرناگ روڑ پر آج ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور قواعد کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی ٹریفک مہم چلائی گئی۔ اس مہم کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک روندر پال سنگھ نے خود کی، ایس ایس پی کے ساتھ ڈی ایس پی محمد اسلم چودھری ڈی ٹی آئی جاوید احمد بھی یہاں موجود تھے  جس دوران ٹریفک عملے نے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی۔

مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ بائیک سواروں، بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیوروں، گاڑیوں میں زائد سواریاں، اوور اسپیڈنگ، بغیر دستاویزات اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد چالان کیے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سمجھانا اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک روندر پال سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف ڈرائیور کی اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ سڑک پر موجود ہر فرد کی زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم ایسی خصوصی مہمات مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔”

انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، دستاویزات مکمل رکھیں اور سڑک پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

مقامی شہریوں نے ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مہمات سے ٹریفک میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور حادثات کی شرح کم ہوتی ہے