دوبارہ وزیر تعلیم منتخب ہونے پر سنیل کمار کو مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، بہار کے ذمہ داران کی مبارکباد

تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور (نزہت جہاں)
مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بہار کے ذمہ داران نے سنیل کمارکو حکومت بہار کا وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ​مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، بہار کے ذمہ داران اور ممبران کی جانب سے، وزیرموصوف کو نہایت تپاک اور خلوص کے ساتھ وزارت تعلیم، بہار کا اہم قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کیا ہے اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ وزیر سنیل کمار کی  تقرری بہار کے تعلیمی شعبے، خاص طور پر اقلیتی تعلیمی اداروں  اور مدارس کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔
تنظیم کے سرپرست ​ عبدالقدوس نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ  انکی قائدانہ صلاحیتیں، تجربہ اور تعلیمی ترقی کا عزم بہار کے تعلیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گا اور معیار تعلیم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ جنرل سکریٹری  مہتاب عالم نے کہا کہ  مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ہمیشہ سے مدارس کی ترقی اور جدید کاری کے لیے کوشاں رہی ہے، اور ہمیں امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں مدارس کے تعلیمی نظام، انفراسٹرکچر اور اساتذہ کے دیرینہ مسائل کی حصولیابی کے سلسلے میں انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔ ایم ڈی او کے ریاستی کورڈینیٹر شفیع انصاری نے کہا کہ وزیر تعلیم کو یقین دلاتے ہیں کہ مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، بہار، آپ کے ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وہیں ریاستی ترجمان مناظرالاسلام نے کہا کہ بہار کے ہردلعزیز وزیر اعلی  نتیش کمار نے سنیل کمار پر اپنا اعتماد قائم رکھتے ہوۓ انہی دوبارہ وزیر تعلیم کا ذمہ سونپا ہے اس سے ہم مدارس کے اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے انہوں نے کہا کہ  ہم سب مل کر، بہار میں ایک ایسے تعلیمی ماحول کی تخلیق کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر بچے کو مساوی اور معیاری تعلیم کے مواقع حاصل ہوں۔
مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تمام ضلعی و صوبائ ذمہ داران ایک بار پھر وزیر موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ مدارس کے تمام مسائل أپکی قیادت میں بہت جلد حل ہونگے
۔ اس خاص موقع پر مولانا الطاف حسین مبشر عالم، محمد ارمان علی سابق صدر مدرسہ رحمانیہ مہسول، محمد اجمل ،مولانا محمد زاہد حسین وغیرہ موجود تھے