شامی صدر احمد الشرع نے ملازمین کی لگژری کاریں ضبط کرلیں

تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دمشق،یکم نومبر۔شام کے صدر احمد الشرع نے ایسے سرکاری ملازمین جو لگژری کاروں کے مالک ہیں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ یہ حکم ایک غیر اعلانیہ ملاقات کے دوران سامنے آیا جس کے بارے میں معلومات رائٹرز نے حاصل کیں۔احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری سپورٹس کاروں میں تھے۔وہاں موجود دو ذرائع کے مطابق احمد الشرع نے جمع ہونے والے عہدیداروں اور کاروباری رہنماوں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے سپوت ہیں؟ انہوں نے یہ بات باہر کھڑی لگژری کاروں کی بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔