تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 30/ نومبر (تاثیر بیورو) ٹیکنو انڈیا گروپ کے یونائیٹڈ کولکتہ اسپورٹس کلب اکیڈمی نے سالٹ لیک میں 4 سے 18 سال کے بچوں کے لیے گراس روٹس فٹبال تربیتی پروگرام شروع کر دیا۔ نصاب پر مبنی یہ پروگرام تکنیکی، جسمانی، ٹیکٹیکل اور ذہنی تربیت کے جدید ماڈل پر مشتمل ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزیر بابل سپریو، میئر کرشنا چکرورتی و دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اکیڈمی میں لائسنس یافتہ کوچز، باقاعدہ سیشنز، مقامی لیگوں میں شرکت اور سہ ماہی کارکردگی جائزے فراہم کیے جائیں گے۔
یو کے ایس سی نے ایک سال میں سی ایف ایل فرسٹ ڈویژن جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ سلی گوڑی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں نئی تربیتی مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں لڑکیوں کے لیے رہائشی پروگرام کی تیاری بھی شامل ہے۔
اس تعلق سے ٹیکنو انڈیا گروپ کا کہنا ہے کہ مقصد ریاست میں نوجوان فٹبالرز کی مضبوط اور منظم تربیت کا نظام تشکیل دینا ہے۔

