گنا میں خوفناک سڑک حادثہ، کار اور ٹرک کی ٹکر میں تین نوجوان ہلاک، چار زخمی

تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گنا، 20 نومبر: مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں بجرنگ گڑھ تھانہ علاقے کے تحت آرون روڈ پر گاوں بھلیرا کے پاس بدھ کی دیر رات ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کار میں سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں چار لوگ زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ دو زخمیوں کو حالت نازک ہونے پر بھوپال ریفر کیا گیا ہے، جبکہ دو زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
معلومات کے مطابق حادثہ بدھ کی دیر رات تقریباً 2 بجے ہوا۔ پولیس کے مطابق کار گْنا کی طرف سے آ رہے تقریباً 12 پہیہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ ٹکر سے ٹرک بھی بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے میں بھنڈ کے آکاش چورسیا، شیوپور کے نمونارائن مینا اور گْنا چانچوڑا کے منیش کمار جاٹو کی موت ہوگئی ہے۔ شدید طور پر زخمی یوگیش کروڑیا اور پارس کروڑیا کو بھوپال ریفر کیا گیا ہے، جبکہ سورج جاٹو اور اجے شاکیہ کا ضلع اسپتال میں علاج جاری ہے۔