چین میں تھائی بادشاہ کا شاندار استقبال کیا گیا

تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ، 14 نومبر: چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کے پہلے سرکاری دورہ چین کے موقع پر تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کا شاندار استقبال کیا۔
یہ دورہ 1975 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ بادشاہ وجیرالونگ کورن اور ان کی اہلیہ ملکہ سوتھیدا کا بیجنگ پہنچنے پر صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان نے استقبال کیا۔ کنگ بھومیبول ادولیادیج کے بعد کسی تھائی بادشاہ کا چین کا یہ پہلا بڑا سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے کو چین اور تھائی لینڈ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔