تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے بھرہولی وارڈ چار میں جمعرات کی دوپہر آگ لگنے سے رمیش یادو کا پھوس نما مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے شعلے کو دیکھ کر جمع ہونے والے مقامی لوگوں نے موٹر پمپ اور ہینڈ پمپ کی مدد سے آگ پر قابو پایا مقامی سنجے یادو، امرناتھ یادو، نند کشور یادو وغیرہ نے بتایا کہ انتخابات کی وجہ سے گاؤں میں کافی ہلچل تھی۔ اسی دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا کہ آگ کھانا پکانے کے دوران لگی۔ اس نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی اور پورے گھر کو زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع ڈائل 112 کو بھی دی تاہم انتظامیہ کے پہنچنے سے پہلے ہی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کے مالک نے بتایا کہ آگ لگنے سے اناج، کپڑا و فرنیچر وغیرہ جل کر خاکستر ہو گیا ایک لاکھ روپے سے زائد کا نقصان بتایا جاتا ہے

