آئینِ ہند میں مضمر انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے بنیادی اصول قومی ترقی کی بنیاد ہیں۔ایل جی

تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 26 نومبر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یومِ آئین کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ ہند میں مضمر انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے بنیادی اصول قومی ترقی کی بنیاد ہیں اور ان کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
ایل جی سنہا نے ہندوستانی آئین کے دوراندیش معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فکر و بصیرت آج بھی ملک کی سمت متعین کر رہی ہے۔
دفترِ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ یومِ آئین کی مناسبت سے تمام شہریوں کو مبارکباد۔ ہم اپنے آئین کے عظیم معماروں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے نظریات ہماری قومی رہنمائی کا محور ہیں۔ آئیں، انصاف اور مساوات کی قدروں کو مضبوط کرنے کے عہد کی تجدید کریں اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں۔