تاثیر 12 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی12 نومبر ( ذوالقرنین) خانقاہِ عمادیہ قلندریہ منگل تالاب پٹنہ سٹی میں آج سے 323واں سہ روزہ سالانہ عرسِ قلندری نہایت روحانی پُرنور اور عقیدت آمیز ماحول میں آغاز ہوایہ بابرکت عرس حضور رئیس المشائخ حضرت سید شاہ مصباح الحق عمادی (سجادہ نشین خانقاہِ عمادیہ قلندریہ پٹنہ سٹی) کی سرپرستی و دعاؤں میں منعقد ہو رہا ہے جس میں عقیدت مندوں علما و مشائخ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی عرسِ مبارک کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا بعد ازاں دن 11 بجے مجلسِ سماع کا آغاز ہوا جس میں مشہور قوالانِ کرام نے صوفیانہ کلام اور ذکر و اذکار کے نغمات پیش کیے اور روح پرور ماحول قائم کیادوپہر 1بجے قلِ شریف کے ساتھ اس روحانی اجتماع کا پہلا دن اختتام پذیر ہوایوں اس پُرنور ماحول میں تین روزہ عرسِ قلندری کا باقاعدہ آغاز عمل میں آیانمازِ مغرب کے بعد کی نشست میں اہلِ علم و فضل نے حضرتِ محبوبِ ربّ العالمین، سِیّدی و مولائی حضرت سید شاہ خواجہ عماد الدین قلندر بادشاہ قدس سرّہ العزیز (بانیِ سلسل عمادیہ و خانقاہِ عمادیہ) کی حیاتِ مبارکہ علمی و روحانی خدمات اور اردو زبان کی ترویج میں آپ کے کردار پر مفصل خطابات کیے دارالعلوم عمادیہ کے طلبہ نے عربی و اردو زبانوں میں نہایت شائستگی اور مدلل انداز میں تقاریر پیش کیںاسی دوران مداحانِ رسول جناب شاکر رضا نوری سبطین رضا عظیم آبادی اور ثقلین رضا پٹنہ نے نعتیہ نذرانے پیش کیے جنہوں نے محفل کے روحانی رنگ کو مزید نکھار دیاعرسِ مبارک کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی 13،نومبر کو چادرپوشی و قل شریف کی تقریب حضرت کی درگاہِ اقدس (پھلواری شریف) میں منعقد ہوگی جب کہ 14نومبر بروز جمعہ بعد نمازِ فجر خصوصی قل و سماع کی محفل ہوگی دن 11بجے مجلسِ سماع اور 1بجے قلِ شریف کے ساتھ یہ روحانی اجتماع اپنے اختتام کو پہنچے گا،

