بے قابو گاڑی دھروا ڈیم میں گری، جج کے دو باڈی گارڈ سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک۔ لاشیں برآمد

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 15 نومبر: جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے نگڑی تھانہ علاقے میں واقع دھروا ڈیم میں ہفتہ کی صبح تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت پرنسپل ضلع جج جمشید پور کے دو باڈی گارڈز اور سرکاری ڈرائیور کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دو باڈی گارڈز اور ڈرائیور جمعہ کی دیر رات دھروا ڈیم سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی بے قابو ہو گئی اور دھروا ڈیم میں جا گری۔ حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اپیندر کمار سنگھ، روبن کجور اور ستیندر سنگھ شامل ہیں۔