تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 11 نومبر (محمد عمران) ریاستی ترنمول کانگریس کے مرکزی دفتر ترنمول بھون میں آج قوم کے عظیم مجاہدِ آزادی، ممتاز مفکر، ماہرِ تعلیم اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر ششی پانجہ، ہوڑہ ضلع ترنمول اقلیتی سیل کے صدر اسلام الدین لالا، فرید خان، مختار علی سمیت متعدد سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور مولانا آزاد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مولانا آزاد کی تعلیم، یک جہتی اور قومی ہم آہنگی کے پیغام کو آج کے عہد میں ازسرِنو یاد کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے اپنی زندگی قوم کی بیداری، تعلیم کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے وقف کر دی تھی

