تاثیر 22 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،22نومبر:۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ جماعت اس وقت خراب حالت میں ہے۔جمعے کی شام وائٹ ہاس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “حزب اللہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہم لبنان اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر علاقے میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں امن کے وڑن پر قائم ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’آپ جلد ہی مثبت اقدامات دیکھیں گے۔‘
ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا وہ لبنانی صدر جوزف عون کو وائٹ ہاوس مدعو کریں گے، ٹرمپ نے جواب دیا جی … بالکل۔لبنانی صدر جوزف عون نے بار بار زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ضروری ہیں تاکہ زیر التواءمسائل حل ہو سکیں۔

