تاثیر 19 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 19 نومبر: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو اس بات کا ایک بار پھراعادہ کیا کہ انہوں نے اس سال بھارت اور پاکستان کے درمیان مکمل ایٹمی جنگ کو روکا ہے۔ تاہم بھارت نے ابھی تک ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اوول آفس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی دوسری مدت کے دوران کل آٹھ جنگوں کو روکا ہے جن میں پاکستان اور بھارت تنازع بھی شامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، “میں نے حقیقت میں آٹھ جنگوں کو روکا ہے… پوتن کے ساتھ ایک اور جنگ جاری ہے۔ لیکن ہم نے حال ہی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے سے بھی روکا ہے۔ مجھے اس پر فخر ہے۔

