تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
استنبول،14نومبر:انقرہ نے اپنے فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کا استعمال اگلے نوٹس تک معطل کر دیا ہے۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے ایک طیارے کے حادثے میں 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگء تھے۔ وزارت نے 20 متاثرین میں سے آخری کی بازیابی کی بھی تصدیق کی۔ وزارت نے کہا کہ تمام لاشیں ترکیہ منتقل کی جائیں گی۔یہ طیارہ منگل کو مشرقی جارجیا میں آذربائیجان سے ترکیہ جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 20 افراد چل بسے تھے۔ وزارت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ دونوں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز کو جائے حادثہ سے برآمد ہونے کے بعد انقرہ پہنچا دیا گیا۔

