سعودی طلبہ کے ڈیزائن کردہ دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ

تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض،30نومبر(ہ س)۔سعودی عرب کی خلائی تحقیقاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی طلبہ کے ڈیزائن کردہ دو مصنوعی سیارے ’روضسکوب‘ اور’افق‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ سیارے جامعہ ام القریٰ اور جامعہ الامیر سلطان کے طلبہ نے’ساری‘ مقابلے کے تحت تیار کیے، جس میں چھوٹے مصنوعی سیارے بنانے اور ڈیزائن کرنے کی صلاحیتیں پرکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
اس کامیاب اجراءکا تعلق ایک مسابقتی مرحلے سے ہے، جس میں 42 سعودی یونیورسٹیوں کے 480 سے زائد طلبہ کی ٹیمیں حصہ لیتی رہی ہیں۔ انہوں نے انجینئرنگ اور سائنسی معیار کے مطابق چھوٹے سیاروں کے ڈیزائن میں مقابلہ کیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ کو عملی تجربات فراہم کرنا اور انہیں مصنوعی سیارے ڈیزائن، تعمیر اور آپریشن میں مہارت دینا، نیز سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔