مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے سنسد کھیل مہوتسو – مشرقی دہلی کا افتتاح کیا

تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 06 نومبر: مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے جمعرات کو مشرقی دہلی کے ایسٹ ونود نگر اسپورٹس کمپلیکس میں مقامی کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور فٹنس کے بارے میں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ’’سنسد کھیل مہوتسو 2025-مشرقی دہلی‘‘ کا افتتاح کیا ۔
اپنے خطاب میں ملہوترا نے کہا کہ ملک میں زمینی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے بلکہ ذہنی اور سماجی ترقی کے لیے بھی ضروری ہیں۔ مرکزی وزیر نے نوجوانوں کے جوش و جذبے اور شرکت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بے پناہ توانائی اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سنسد کھیل مہوتسو‘ کا مقصد نہ صرف کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینا ہے بلکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کرکے انہیں ضلع، ریاستی اور قومی سطح تک پہنچنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔