روہتاس ضلع میں ووٹر ٹرن آؤٹ 63 فیصد رہا،پرشانت کشور نے کونار میں ڈالا اپنا ووٹ

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع میں سات اسمبلی سیٹوں کیلئے دوسرے مرحلے کے انتخابات آج 11 نومبر 2025 کو ہوئے والے، ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہی ۔ ضلع کی تمام سات اسمبلی سیٹوں پر کل 95 امیدوار مقابلہ کر رہے تھے اور 2,217,137 ووٹر انکی قسمت کا فیصلہ کرنے والے تھے ۔ ووٹرس کی کل تعداد میں 1,172,381 مرد، 1,044,699 خواتین اور 57 تیسری جنس کے ووٹرس شامل تھے جیسے چناری، سہسرام، کرگہر، دینارہ، نوکھا، ڈہری اور کارکاٹ میں تمام بوتھس پر مشتمل 2,692 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے ۔ تمام پولنگ اسٹیشنس پر سکیورٹی کے پیش نظر پولس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ شام 5 بجے تک پورے ضلع کی ووٹنگ رپورٹ کے مطابق کہیں 57 فیصد اور کہیں 63 فیصد بھی ووٹ ڈالے گئے ۔