این ڈی اے دراندازوں کوملک سے نکالنے میں تو وہیں کانگریس اور آر جے ڈی ان کی حفاظت میں مصروف ہیں : نریندر مودی

تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ارریہ، 6 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے فاربس گنج ہوائی اڈہ میدان میں نو اسمبلی حلقوں کے این ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت میں جمعرات کے روز انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ کثیر تعداد میں امڈی بھیڑ سے وزیر اعظم نے لالو اور رابڑی کے 15 سالہ دور حکومت پر سخت حملہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا چیلنج درانداز ہیں۔ جہاں این ڈی اے حکومت ہر درانداز کی شناخت اور انہیں نکالنے میں مصروف ہے، وہیں کانگریس اور آر جے ڈی ان کے تحفظ کے لیے طرح طرح کی غلط فہمیاں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ دراندازوں کے معاملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس کو جب بھی موقع ملا، وہ دراندازوں کو ہندوستانی شہری بنانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درانداز ملک کے شہریوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے لالو پرساد اور رابڑی دیوی حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال کے جنگل راج والے صفراقتدار کے اعداد وشمار کو یا دکر لیجئے، جو ان کا رپورٹ کارڈ ہے۔ 2005-1990 کے دور حکومت میں حکومت بنانے کے نام پر بہار کو لوٹا اور تباہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنگل راج کے 15 برسوں کے دوران بہار میں ایکسپریس وے صفر، کوسی اور گنگا ندیوں پر پل صفر، ٹورسٹ سرکٹس کی توسیع صفر، اسپورٹس کمپلیکس صفر، میڈیکل کالج صفر، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ایس صفر اور لاء￿ یونیورسٹی کے ادارے صفر رہے۔