تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ڈاکٹر علامہ اقبال ڈے (عالمی یومِ اردو) اور مولانا ابوالکلام آزاد ڈے ( یوم تعلیم ) بالترتیب 9/نومبر 2025 اور11/نومبر/2025، کو تھا، جو بہاراسمبلی عام انتخابات 2025 کی وجہ سے تاخیر سے کل سر سید لائبریری میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، پروگرام کی صدارت الحاج ارشد انور الیف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو پروفیسر توحید انصاری نے بحسن خوبی انجام دیا اور اور اس پروگرام میں ماہر تعلیم الحاج موثر محمد محسن بحیثیت مہمان خصوصی شریک پروگرام ہوئے ان کے علاوہ عربیہ کے مختلف پرائیویٹ سکول کے مالکان اور وہاں کے پرنسپل وائس پرنسپل نے شرکت کی جن میں ال سبیل اکیڈمی پبلک اسکول اقرا اکیڈمی چلڈرن چوائس، المنار ایجوکیر اور ازاد اکیڈمی کے نام شامل ہیں۔ ناظم پروگرام پروفیسر توحید انصاری نے کہا ہم محبان اردو کی ذمےداری ہے کہ اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں!، اگر ہم اردو دان طبقہ اگر اردو دان طبقہ غفلت میں پڑ جائیں گے تو نئی نسل بہت پیچھے چلی جائے گی اردو زبان سے محبت کا تقاضا ہے اس میں شرف پیدا کریں! اور اساتذہ کرام اپنے اسکولوں میں اردو الفاظ کا استعمال کریں! اس موقع پر ڈاکٹر مولانا ضیاء الرحمن ضیا نے کہا ہم اساتذہ کو صحیح زبان بولنا چاہیے کیونکہ بچے بستا سے ہی اچھی زبان سیکھتے ہیں اپ نے یہ بھی کہا بعض غلطیاں مرسی طور پر اگے بڑھتی ہے ایک بچہ غلطی کرتا ہے تو پوری نسل غلطی کرتی چلی جاتی ہے اس لیے نسل نو کی زبان اچھی ہو تو شروع ہی سے ان کی زبان پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اور کلدی خطاب میں ماہر تعلیم الحاج ماسٹر محمد محسن نے کہا ہم اسکولوں اور مدرسوں میں بچوں کو یہ بتائیں یہ قلم ہتھیار ہے اس لیے سب سے پہلے بچوں کو قلم پکڑنے کا طریقہ بتائیں اور اپ نے عملی طور پر بتایا بچوں کو لکھو پھینکو والا قلم استعمال کرنے کے لیے نہ کہیں بلکہ اچھے قلم کا استعمال کریں کیونکہ اچھے قلم سے تحریر خوبصورت اور اچھی ہوتی ہے ہم پڑھائی اور لکھائی کی اشیاء میں کم پیسے لگاتے ہیں جبکہ کھانے پینے پہننے اوڑھنے میں خوب پیسے لگاتے ہیں جبکہ زیادہ پیسے حصول تعلیم میں لگانے کی ضرورت ہے اپ نے کہا اردو ٹیچر بننے کے لیے اردو از حد ضروری ہے اپ نے بچوں کی اردو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک استاد اردو کو فوقیت نہیں دیں گے تب تک بچوں کی اردو زبان اچھی نہیں ہو گی۔آپ نے حاضرین سے یہ بھی کہا سر سید لائبریری قوم و ملت کی ایک سرمایہ ہے اس کی بقا اور اس کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ نئی نسل کو اردو سے بہرہ ور ہونا چاہیئے تاکہ ہماری یہ پونجی تا قیامت باقی رہے۔ اس پروگرام میں اردو داں کی بزی تعداد سمیت محمد توحید انصاری ارشد انور الیف، مامون الرشید، الحاج ماسٹر محمد محسن، مشتاق احمد صدیقی، منصور احمد حقانی، حسن رضا، ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی، مدثر احمد قاسمی اور نظر الباری وغیرہ موجود تھے۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمن ضیاء مدنی کی دعاء پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

