ہماچل میں چٹہ اسمگلروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 16 گرفتار

تاثیر 7 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 7 دسمبر:ہماچل پردیش پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف ایک بڑے ریاستی کریک ڈاؤن میں، پی آئی ٹی -این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اتوار کو مختلف اضلاع میں 16 بدنام چٹہ اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ یہ کارروائی شملہ اور دھرم شالہ میں منعقدہ اینٹی چٹہ واکتھون کے دوران وزیر اعلیٰ کی طرف سے اعلان کردہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق کی گئی۔ پولیس نے اسے منشیات کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف ایک تاریخی اور مربوط مہم قرار دیا۔
پولس ہیڈکوارٹر شملہ کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سولن میں چار منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، ڈیہرا میں چار، نور پور میں دو، بدی میں تین، ہمیر پور میں ایک، منڈی میں ایک اور سرمور میں ایک کو گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی کے ساتھ، ریاست میں پی آئی ٹی-این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتاریوں کی کل تعداد بڑھ کر 62 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، 2023 میں اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد سے، 46 بڑے منشیات فروشوں کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے، اور متوازی مالی تحقیقات کے دوران 48 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں۔