چانپدانی میں نہیں ملے 55 ووٹرز ، بی ایل او نے نوٹس لگایا

تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی،یکم دسمبر :ایس آئی آر کے عمل کے دوران کئی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے متعلق سوالات بڑھ رہے ہیں۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ گھر میں کوئی نہ ملے تو کیا ہوگا؟ اگر کسی کا نام فہرست سے غائب ہے تو اس کا ازالہ کیسے ہوگا؟ ایسے شکوک و شبہات کے درمیان، بی ایل او نے ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے، جس سے بحث و مباحثہ کو مزید ہوا مل گئی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بارہا کوششوں کے باوجود بی ایل او چانپدانی اسمبلی حلقہ میں بوتھ نمبر 111 سے 25 اور بوتھ نمبر 112 سے 30 ووٹروں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے، جن کی تعداد 55 ہے۔ اس کے بعد، بی ایل او نے قانون کے مطابق ایک پبلک نوٹس جاری کر کے سب کو یہ معلومات فراہم کی۔
اطلاعات کے مطابق ویدیہ باٹی میونسپلٹی کے وارڈ 22 میں ان دو بوتھس پر اینو مریشن فارم تقسیم کرنے گئے بی ایل او بار بار کوشش کے باوجود کئی ووٹروں تک نہیں پہنچ سکے۔ تین بار علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بھی کوئی ووٹر نہیں ملا جس کے بعد انہیں اس صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر نوٹسز چسپاں کیے گئے۔