تاثیر 9 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انچم ایڈووکیٹ ) آج مورخہ 9 دسمبر 2025 کو، ضلع کلکٹر روہتاس مسز ادیتا سنگھ نے روہتاس کے اسپیشل ایڈاپشن انسٹی ٹیوٹ میں رہنے والی ایک سالہ بچی مانوی کے لئے بین الملکی گود لینے کا حکم جاری کیا ۔ اسے اس کے گود لینے والے جوڑے اوہیو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے رہائشیوں کو گود میں دیا گیا ۔ گود لینے کے بعد ضلع کلکٹر نے لڑکی کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جوڑے کو مشورہ دیا کہ وہ اس کی ویکسینیشن، صحت اور ترقی پر خصوصی توجہ دیں ۔ مانوی کو ملنے پر امریکی جوڑا بہت خوش اور جذباتی دکھائی دیا ۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کلکٹر-کم-اسسٹنٹ ڈائرکٹر ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ مسز وینیتا کماری، اسپیشل آفیسر روہتاس مسٹر آشیش رنجن، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مسٹر وکرمادتیہ پال، کوآرڈینیٹر اسپیشل ایڈاپشن انسٹی ٹیوٹ روہتاس مسٹر متھلیش کمار اور میڈیا پرسن موجود تھے ۔

