احسن اکیڈمی میں فیئر اینڈ ایگزیبیشن کا شاندار انعقاد

تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش)مقامی ملت کالونی، پانی ٹنکی کے قریب واقع احسن اکیڈمی میں فیئر اینڈ ایگزیبیشن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی فکر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران بچوں کی جانب سے مختلف اقسام کے اسٹال لگائے گئے، جن میں فوڈ اسٹال، گیم اسٹال کے علاوہ تعلیمی اور سائنسی پروجیکٹس بھی شامل تھے، جنہیں طلبہ نے خود تیار کیا تھا۔اس موقع پر جج کے طور پر ڈاکٹر صابری احسن، ڈاکٹر غزالہ شاہد، ڈاکٹر فرحین، ماسٹر ندیم، ڈاکٹر ندرت جہاں سمیت دیگر معزز شخصیات نے بچوں کے لگائے گئے اسٹال اور پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اسکول کی ڈائریکٹر ضو ارم نے بتایا کہ احسن اکیڈمی میں بچوں کو ہندی اور انگریزی کی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے موقع پر اسکول کے سرپرست محمد اعظم احسن (ہند میڈیکل)، محمد جعفری احسن، محمد دانش احسن، ایم ایس آفتاب سمیت بڑی تعداد میں طلبہ کے سرپرست موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا، جس سے بچوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔