بہار میں چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس ٹیم کے جوان کو گاڑی نے کچلا، اسپتال میں موت

تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 13 دسمبر: بہار کے سیوان میں ایک نامعلوم گاڑی نے بی ایس اے پی (بہار اسپیشل آرمڈ پولیس) کے افسر کو ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں وہ شدید زخمی ہو گئےاور بعد میں اسپتال میں دوران علاج ان کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی دیررات پیش آیا تھا۔
واقعہ کے بارے میں سیوان پولیس میں تعینات ایس ڈی پی او اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ سیوان سرائے تھانہ کے اے ایس آئی اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ چھوٹے پور گاؤں کے رہنے والے ذاکر سائی کے گھر پر شراب کے خلاف چھاپہ ماری کرنے گئے تھے۔ چھوٹے پور گاؤں میں پولیس ٹیم نے ایک گاڑی کا پیچھا کیا۔ تعاقب کے دوران گاڑی ایک موڑ کے قریب اچانک غائب ہو گئی۔ ٹیم نے کچھ دیر انتظار کیا اور واپس آنے ہی والے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی تیز رفتار سے آئی اور بی ایس اے پی افسر کو ٹکر مار دی۔