تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):- بزم رہبر کے 280 ماہانہ نشست کے موقع پہ جناب محمد علی اشرف فاطمی سابق وزیر مملکت حکومت ہند بطور مہمان خصوصی الہلال ہاسپٹل کے دوسری منزل پہ تشریف لائے جس میں پروگرام کے ختم پہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے احاطہ میں گھومنے کے بعد دفتر میں ڈاکٹر احمد نسیم آرزو چیئرمین الہلال ہاسپٹل اور متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے شال پہنا کر گرم جوشی سے ان کا والہانہ استقبال کیا – اس موقع پہ مشہور و معروف نوجوان شاعر ڈاکٹر اظہر سلیمان بھی موجود تھے – جناب علی الشرف فاطمی صاحب نے کہا کہ میں آیا تو تھا بزم رہبر کے پروگرام میں لیکن دل کھینچ کر متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے احاطہ میں بھی لے گیا کیونکہ اس کی خاص وجہ الہلال ہاسپٹل کے بانی اور ڈاکٹر احمد نسیم آرزو کے والد محترم مرحوم جناب ڈاکٹر عبد الوہاب صاحب کے زیر نگرانی یہ ہاسپٹل شروع کیا گیا تھا جس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد نسیم آرزو صاحب کے نگرانی میں یہ دوسرا ادارہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس روز بروز کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہے – میری نیک خواہشات اور دعا ان لوگوں کے ساتھ ہے ل- وہی متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے جناب علی اشرف فاطمی صاحب کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کم وقت پہ بھی آپ کا بزم رہبر کے پروگرام اور ہمارے متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں انٹا یہ آپ کی محبت کی نشانیاں ہے جس کے لیے ہم اور ہماری ٹیم آپ کی شکر گزار ہے ـ استقبال کرنے والوں میں احمد رشید صاحب متھلا انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل گوپی کشن استاد امت منڈل وطالب علم کریم خان پیش پیش رہےـ.

