ذاتی دشمنی و گھریلو جھگڑے میں ایک نوجوان کو لوگوں نے مار دی گولی،ہوئی موت

تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) روہتاس ضلع بکرم گنج تھانہ علاقہ کے ورونا گاؤں میں آج کی گزری شب ایک 40 سالہ شخص اکھلیش رائے کو اس کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ اکھلیش رائے اتوار کی شب مبینہ طور پر اپنے گھر کے اندر تھے جب کچھ لوگ باہر پہنچے اور گولی چلا دی ۔ اسے سر، بازو اور کمر میں گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ وہ ایک کسان تھا جس سے پرانی دشمنی تھی تبھی یہ واقعہ پیش آیا ۔ ملزمان واردات کے بعد ہی فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بکرم گنج کے اے ایس پی سنکیت کمار پولس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کی، یہ بتاتے ہوئے کہ قتل پرانی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ پولس نے جائے وقوعہ سے استعمال کئے گئے پانچ کھوکھے برآمد کئے ہیں، جنہیں تفتیش کے لئے محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ پولس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اکھلیش رائے نے 2019 میں زمین کے تنازعہ پر اپنے رشتہ دار کو بھی گولی مار دی تھی، جس کے لئے اکھلیش جیل بھی گیا تھا ۔ گاؤں میں یہ بھی چرچا ہے کہ اکھلیش کو ان کے رشتہ دار نے ہی گولی مار دی ہے، جو کہ 2019 میں ہوئے قتل کا بدلہ ہے ۔پولس نے مذکورہ معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور گاؤں میں چھاپہ مارنے کے ساتھ ساتھ پولس فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا ہے ۔