جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اننت امبانی کو ’گلوبل ہیومینٹیرین ایوارڈ‘ سے نوازہ گیا

 

’’ ونتارا ‘‘ کو ملی بین الاقوامی پہچان
اننت امبانی یہ باوقار امریکی ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پہلے ایشیائی بنے
منتظمین کا کہنا ہے کہ ونتارا نے جانوروں کی بہبود کے لیے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا
ہمارا مقصد ہر جاندار کی عزت اور حفاظت کرنا ہے ۔ اننت امبانی

نئی دہلی /واشنگٹن، 9 دسمبر2025 ۔اننت امبانی کو جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں ان کے شاندار کام کے لیے امریکہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی ایوارڈ تقریب میں’ گلوبل ہیومنٹیرین ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ اعزاز انھیں ونتارا کے ذریعے جانوروں کے بچاؤ، علاج، بحالی اور تحفظ میں ان کی قیادت کے لیے دیا گیا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ اننت امبانی نے ایک خاص ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پہلے ایشیائی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز امریکی صدور جان ایف کینیڈی اور بل کلنٹن سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور کئی عالمی رہنماؤں کو دیا جا چکا ہے۔
اس اعزاز سے ونتارا کا کام ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہے۔ ونتارا آج دنیا کے سب سے منفرد اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ زخمی، بیمار اور خطرے سے دوچار جانوروں کو نئی زندگی دینے کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار انواع کو بچانے اور انہیں محفوظ ماحول میں بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کرتا ہے۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، اننت امبانی نے کہا، “یہ اعزاز مجھے ’ سروبھوت ہت‘ کے راستے پر اور زیادہ مضبوطی سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے، جس کا مطلب ہے تمام جانداروں کی بھلائی۔ جانور ہمیں زندگی میں توازن اور حساسیت سکھاتے ہیں۔ ونتارا کے ذریعے ہمارا مقصد عزت، دیکھ بھال اور بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔ ہمارے لئے تحفظ مستقبل کی بات نہیں، بلکہ آج کی ذمہ داری ہے۔‘
گلوبل ہیومن سوسائٹی، اس تقریب کے منتظم نے اننت امبانی اور ونتارا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ونتارا صرف ایک ریسکیو سینٹر نہیں ہے، بلکہ ایک منفرد ماڈل ہے جو جانوروں کے علاج، دیکھ بھال اور تحفظ کو مربوط کرتا ہے۔ ونتارا نے یہ ظاہر کیا ہے کہ کس طرح بڑے پیمانے پر جانوروں کی مدد کی جا سکتی ہے اور یہ ماڈل اب دنیا کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔
اس بین الاقوامی تقریب میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر جان پال روڈریگز، میتھیو جیمز، ولیم اسٹریٹ، تھامس شمڈ، ڈاکٹر مائیکل ایڈکیسن اور کیتھلین ڈڈزنسکی شامل ہیں۔ بھارت سے ڈاکٹر نیلم خیرے، ڈاکٹر وی بی  پرکاش اور ڈاکٹر کے کے شرما بھی ہن اس تقریب میں موجود تھے۔