آسٹریلیا کا نفرت، تقسیم، بنیاد پرستی کیخلاف کریک ڈاؤن کا عزم

تاثیر 18 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کینبرا ،18دسمبر:آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے نفرت، تقسیم اور بنیاد پرستی کے خلاف کریک ڈاؤن کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہودی تہوار ہنوکا کے موقع پر بانڈئی بیچ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد البانیز حکومت نے سخت اقدامات کا اشارہ کیا تھا۔
کینبرا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ انتہا پسندی اور نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ ہمیں اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔