جوائنٹ اینڈ برین کیئر اسپتال کی جانب سے بیداری واک

تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 13/ دسمبر (تاٹیر بیورو) جوائنٹ اینڈ برین کیئر اسپتال نے ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت سے متعلق آگاہی کے لیے ایک واکا تھون کا انعقاد کیا، جس میں ٹوٹل گھٹنے اور کولہے کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے والے تقریباً 80 بزرگ شہریوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر معروف فٹبالر گوتم سرکار، رنجیت مکھرجی اور سمریش چودھری کے ساتھ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جوی دیپ بنرجی چودھری بھی موجود تھے۔
واک کے بعد ہڈیوں اور جوڑوں کی نگہداشت پر ایک مختصر معلوماتی نشست منعقد ہوئی، جس میں جدید علاج، بروقت سرجری اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔