تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کھگڑیا،29دسمبر:بہار کے کھگڑیا کے پربت نگر پنچایت علاقے میں سیاسی ماحول اچانک اس وقت گرم ہو گیا جب کسی نے کانگریس پارٹی کے دفتر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا جھنڈا لہرا دیا۔ اس واقعہ سے مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی اور کانگریس کارکنوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ یہ معاملہ جلد ہی پورے ضلع میں موضوع بحث بن گیا۔
کانگریس قائدین نے اسے پارٹی کے وقار، جمہوری اصولوں اور سیاسی ا?داب پر حملہ قرار دیا۔ کانگریس کے ایگزیکٹو بلاک صدر پربھاکر یادو نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا دفتر جمہوریت، ا?زادی اور ا?ئین کے نظریے کی علامت ہے۔ کسی دوسری پارٹی کا جھنڈا اس کے اوپر لہرانا توہین اور سیاسی اشتعال کی انتہا ہے۔

