تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 05 دسمبر 2025 وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے شمع روشن کرکے گاندھی میدان میں منعقد پٹنہ کتاب میلے کا افتتاح کیا۔ پٹنہ کتاب میلہ کی انتظامیہ بورڈنے وزیر اعلی کو کتاب پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ افتتاح کے بعد ، وزیر اعلی نے کتاب میلے کے احاطے کا دورہ کیا اور مختلف اشاعتوں کے ذریعہ قائم کردہ اسٹالوں کا جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران وزیر اعلی نے بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اسٹال کاریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔
پٹنہ کتاب میلہ میں اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کی نمائشیں ، خواتین وفروغ اطفال کارپوریشن ، محکمہ لیبر ریسورسز ، سائنس ، ٹکنالوجی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن محکمہ اور دیگر محکموں کا اہتمام پٹنہ کتاب میلے کے احاطے میں کیا گیا ہے۔
پٹنہ متاب میلہ 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر آبی وسائل محکمہ کے وزیر مسٹر وجے کمار چودھری ، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین مسٹر ادےکانت مشرا ، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، وزیر اعلی کے سیکریٹری مسٹر کمار ، وزیر اعلی کے سکریٹری ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹر انیمیش پراسر،پٹنہ رینج کے ڈی آئی جی مسٹر جتیندر رانا، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم ، ایس ایس پی مسٹر کارتیکے کے شرما اور پٹنہ کتاب میلے کے منتظمین۔ اور کتاب سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

