وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میٹھا پور میں بن رہے دو یونیو رسٹیوں کا معائنہ کیا

تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 24 دسمبر:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز میٹھا پور میں بہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس اور بہار یونیورسٹی آف انجینئرنگ کی زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ معیار کے ساتھ تعمیراتی کام کو تیز کریں۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دونوں یونیورسٹیاں بہار کے طلباء کو اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے قائم کی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ڈھانچوں کو مقررہ معیارات کے مطابق بروقت مکمل کیا جانا چاہیے۔