وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار سرس میلہ 2025 کا دورہ کیا

تاثیر 18 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 18 دسمبر :وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کے روز یہاں گاندھی میدان میں منعقدہ بہار سرس میلہ 2025 کا دورہ کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے انتظامات اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ بہار سرس میلہ 12 دسمبر سے 28 دسمبر 2025تک منعقد ہوگا۔ اس میلے میں بہار کے علاوہ ملک بھر کی دیگر ریاستوں کے لوگ بھی اپنی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ میلے میں دستکاری، لوک آرٹ، اور مقامی کھانوں کی نمائش ہوتی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے مختلف اسٹال کا معائنہ کیا اور مختلف مصنوعات کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔ اس موقع پر موجود پروڈیوسرز اور سیلرز نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ میلے میں دکھائی جانے والی مصنوعات کو لوگوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور فروخت بھی اچھی ہے۔ یہاں کے انتظامات بہترین ہیں اور ہم سب خوش ہیں۔