تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 13 دسمبر : سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے کٹر مخالف رہے انکلاب منچ کے ترجمان اور ڈھاکہ-8 سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی پر گولیاں چلانے والے حملہ آوروں کی شناخت کا دعویٰ کرتے ہوئے ڈھاکہ پولیس نے کہا ہے کہ انہیں جلد ہیگرفتار کر لیا جا ئے گا۔ ادھر، اسپتال میں داخل عثمان ہادی کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہکی انکی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں نازک حالات سے لڑ رہے ہیں۔
میڈیا گروپ پرتھم آلو کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے دوپہر دو بجے کے قریب عثمان ہادی پر فائرنگ کی۔ گولیاں ہادی کے سر میں لگی ہیں۔ انہیں نازک حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا اور بعد میں ایور کیئر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایم سی ایچ کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ریزیڈنٹ فزیشن ڈاکٹر مشتاق احمد کے مطابق گولی ہادی کے سر کے دائیں جانب لگی اور بائیں کان سے نکل گئیئ، جس کے کچھ ٹکڑے ان کے دماغ میں رہ گئے۔

