تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 دسمبر: ملک کی سب سے بڑی کوئلہ پیدا کرنے والی اور پبلک سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعہ کو چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) بی سائرام کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔
سی آئی ایل نے بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کو مطلع کیا،سی آئی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے، 26 دسمبر کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں، دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ بی سائی رام ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) کو سی آئی ایل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ا ی او) مقرر کیا۔

