نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا-راہل کو راحت کے بعد حکومت پر کانگریس کا حملہ

تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 دسمبر:نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے راوز ایونیو کورٹ کے ذریعے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت پر نوٹس لینے سے انکار کیے جانے کے بعد کانگریس نے اسے سچ کی جیت قرار دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جہاں اسے بدلے کی سیاست کی ہار بتایا، وہیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس شروع سے کہتی ا?ئی ہے کہ ا?خرکار سچ سامنے ا?ئے گا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ نیشنل ہیرالڈ، کانگریس پارٹی اور اس کے رہنماوں کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے الزام لگائے گئے تھے۔ عدالت نے حکومت کی کارروائی کو غیر قانونی ٹھہراتے ہوئے سیاسی بدلے کے جذبے سے رچی گئی سازش کو ناکام کر دیا ہے۔ کانگریس 140 کروڑ ہندوستانیوں اور ا?ئین کی حفاظت کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لگاتار کہتی رہی ہے کہ سچ کی جیت ہوگی۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کچھ بھی نہیں ہے اور حکومت جان بوجھ کر اس کیس کو گھسیٹ رہی ہے۔ کمپنی سے نہ تو کوئی پیسہ نکالا جا سکتا ہے، نہ ہی کسی طرح کا استعمال یا فروخت ممکن ہے۔ یہ سچائی سب کے سامنے آ گئی۔