تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 دسمبر:ہفتہ کو کانگریس مجلس عاملہ کی میٹنگ کے دوران کرناٹک کے کارکنوں نے دارالحکومت میں کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک دلت وزیر اعلیٰ کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ وزیر داخلہ جی پرمیشور کو اگلا وزیر اعلیٰ مقرر کیا جائے۔
تقریباً ایک درجن مظاہرین ریاست میں دلت وزیر اعلیٰ کی تقرری کا مطالبہ کرنے والے بینر اور پوسٹر اٹھائے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ جی پرمیشور کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری دی جائے۔

