مولانا مفتی محمد شاہد القاسمی دھنباد کے والدماجد اورجناب رضی الدین صاحب مدھوبنی کا انتقال ،امارت شرعیہ میں تعزیتی نششت

تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

(پریس ریلیز ،پھلواری شریف 31/12/2025)

نہایت ہی افسو س کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ دھنباد دارالقضاءامارت شرعیہ کے سنیر قاضی شریعت مولانا مفتی محمد شاہد القاسمی صاحب کے والد ماجد جنا ب عبد الغنی صاحب بلیا پور ،مختصر علالت کے بعد ۳۰؍دسمبر ۲۰۲۵ ء کو رحلت فرماگئے ’’اناللہ وانا الیہ راجعون‘‘ ان کی عمر ۸۰؍سال کے قریب تھی۔

مرحوم سادہ طبیعت ،نرم گفتار اور ملنسار ،شخصیت کے مالک تھے انہوں نے اپنے بچوں کو اسلامی طور طریقے پر زیور تعلیم سے آراستہ کیا جو اس وقت قوم ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں مرحوم کو امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ سے بڑی گہری عقیدت تھی ،ان کے وصال پر امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانااحمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی نے گہرے صدمے کا اظہار فرمایا اور اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نہایت شریف النفس ،خلیق انسان تھے ،تعلیمی و سماجی اور ملی اداروں کے  بڑے ہمدرد وبہی خواہ تھے ،ان کے وصال پر امارت شرعیہ میں ایک تعزیتی نششت ہوئی جس میں ناظم امارت شرعیہ بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی نے رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص اور مرنجا مرنج طبیعت کے حامل شخص تھے ،افسوس ہے کہ برین ہمریج ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکے اور رب ذوالجلال کے حضور جاپہونچے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانامفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب ،مولانا رضوان احمد ندوی صاحب معاون ناظم ،مولانا محمد شمیم اکرم رحمانی صاحب ،معاون قاضی شریعت ،مولانا محمد ابوالکلام شمشی صاحب معاون ناظم ،مولانا قمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم ،عرفان الحسن صاحب انچارج بیت المال ،امتیاز احمد صاحب نائب انچارج بیت المال ،مولانا اسعد اللہ صاحب مینیجر نقیب اور مفتی محمد شارق رحمانی صاحب معاون آفس سکریٹری کے علاوہ متعدد علماء نے اس سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے اجتماعی طور پر دعاء مغفرت کرائی ۔

ان کی نماز جنازہ ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب ،مولانا ومفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت ،مولانا سہیل اختر قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت نے شرکت کی اور مرحوم کےلئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا اوراظہار تعزیت کی ۔دوسری اہم شخصیت جناب رضی الدین صاحب مدھوبنی نے داغ مفارقت دے دی آپ دار الافتاء کے قائم مقام مفتی مولانامفتی محمد احتکام الحق قاسمی صاحب کے بہنوئی تھے ،مرحوم بہت ہی خوش اخلاق اور صاحب کردار آدمی تھے اس تعزیتی نششت میں ان کے لئے بھی مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں۔