کشور سنگھ کے شرادھ میں شہر کے معزز شخصیات نے شرکت کر خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 11.دسمبر(ذوالقرنین) روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کے (2026,27) سیزن کے صدر پنکج کشور سنگھ کے بڑے بھائی آنجہانی کمل کشورسنگھ کے شرادھ کے موقع پر سرودے ا نفنیٹ اکیڈمی حاجی گنج پٹنہ سیٹی برانچ کے احاطے میں منعقد کیا گیا۔
جس میں شہر کے معزز شخصیات نے شرکت فرما کے آنجہانی کمل کشور سنگھ کی تصویر پر گل پوشی کرکے اپنا اپنا خراج عقیدت پیش کیااس موقع پر پٹنہ کی میئر محترمہ سیتا ساہو روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کے عہدیداران و ممبران کے ہمراہ سماجی کارکن ششی شیکھر رستوگی انننت اروڑہ شیو کمار مہتا وارڈ 66کی کونسلر کانتی دیوی کے نمائندہ منوج کماروارڈ 70 کونسلر ونود کمارپٹنہ سیٹی اسکول ایسو سی ایشن کے صدر شنکر چودھری ناگیندر کمار کوشلندر کمار جگناتھ کمار پٹنہ سیٹی کے میڈیا اہلکار دینک جاگرن سے انیل کمار پر بھات خبرسے امیتابھ شریواستوسنتوش کمار وغیرہ کے نام شامل ہیں ، واضح ہوکہ آنجہانی کمل کشور سنگھ کا معمولی علالت کے بعد گزشتہ27 نومبر کو انتقال ہوگیا تھا ۔