دنیش کارتک لندن اسپرٹ کے مینٹور اور بیٹنگ کوچ مقرر

تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لندن، 10 دسمبر : ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو دی ہنڈریڈ لیگ فرنچائز لندن اسپرٹ (مردوں کی ٹیم) کا مینٹور اور بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کارتک فی الحال دفاعی آئی پی ایل چیمپئنز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سرپرست ہیں۔ دی ہنڈریڈ میں فرنچائز کے ساتھ یہ ان کا پہلا کردار ہوگا۔دنیش کارتک کے پاس تجربے کا خزانہ ہے۔ انہوں نے بطور کھلاڑی اور کوچ 250 سے زیادہ آئی پی ایل میچوں میں حصہ لیا ہے، اور ہندوستان کے لیے 180 بین الاقوامی میچ بھی کھیلے ہیں۔ اس وسیع تجربے کو لندن اسپرٹ کے لیے ایک اہم اثاثہ سمجھا جارہا ہے۔لندن اسپرٹ کے ڈائریکٹر مو بوبٹ نے فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “ہمیں لندن اسپرٹ میں ڈی کے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔