ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن اور ایس بی آئی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معذور بیداری کانفرنس

تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی11 دسمبر ( ذوالقرنین) ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن اورایس بی آئی فاؤنڈیشن کے مشترکہ زیر اہتمام بین الاقوامی یوم عالمی معذور کے موقع پر معذور بیداری کانفرنس کا انعقاد سمپت چک کے لالو نتن سدبھاؤنا آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔
پروگرام کا افتتاح مشترکہ طور پرشمع روشن کر کے کیا گیا سواولمبن پروجیکٹ کی کماری ویشنوی نے بتایا کہ معذوروں کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور بیداری پیدا کرنے اور ان کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے ہر سال 3 دسمبر کو بین الاقوامی یوم معذور منایا جاتا ہے ۔سماجی کارکن دیپک کمار نےSBI اور ایکشن ایڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگرام معاشرے میں معذور افراد کے تئیں مثبت رویہ کو فروغ دیں گے شرکاء کو سرکاری خدمات، اسکیموں اور ان تک رسائی کے طریقہ کار کی تفصیلی وضاحت دی گئی کانفرنس کے بعد معذور افراد کے لیے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کیپیسیٹی بلڈنگ پروگرام بھی منعقد کیا گیا موضوع کے ماہر ڈاکٹر شرون کمار نے آڈیٹوریم میں موجود تمام معذور افراد کو ہنگامی بچاؤ کے اقداماتCPR خون بہنے پر قابو پانے کے اقدامات اور آگ بجھانے کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی اس سلسلے میں شرکاء نے خود زخمیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کی مشق کی دل کی دھڑکن تیز کر کے جانیں بچائیں اور گیس سلنڈر میں لگی آگ کو بجھایا جس سے معذور افراد میں بے پناہ خوشی کی لہر دوڑ گئی اس پروگرام میں پنٹو کمار راکیش کمار شیلیندر کمار منا راج سمیت 50 معذور افراد نے حصہ لیا اور خوشبو کماری نے اظہار تشکر کیا۔