انر وہیل کلب بہار شریف میں ضلع صدر کا دورہ، سماجی خدمات کی ستائش

تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف،16 دسمبر: انر وہیل کلب بہار شریف میں ضلع صدر بہار و جھارکھنڈ محترمہ رشمی گپتا نے آفیشل دورے کے دوران کلب کی جانب سے انجام دیے گئے سماجی و فلاحی کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کلب کے مختلف پروجیکٹس کی جانکاری حاصل کی اور آئندہ بھی ضرورت مندوں کے لیے سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔دورے کے دوران ہاسپٹل موڑ کے نزدیک ٹریفک پولیس چیک پوسٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیفودل پبلک اسکول میں ڈسٹ بن کی تقسیم، شجرکاری، ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے تحت وال پینٹنگ، اسکول لائبریری میں کتابیں، واٹر کولر و پیوریفائر کی تنصیب، نیکی کی دیوار پروگرام کا آغاز اور ضرورت مندوں میں کمبل، چادریں و سلائی مشین کی تقسیم کی گئی۔کلب صدر رشمی رانی اور سکریٹری کماری رشمی نے کلب کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ ضلع صدر رشمی گپتا نے کلب کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ سماجی خدمت جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر کلب کی اندرونِ خانہ میگزین کا بھی اجرا کیا گیا۔