بین اضلاع موٹر سائیکل چور گروہ کے آٹھ ارکان گرفتار، چوری کی4 موٹر سائیکلیں برآمد

تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 12 دسمبر:پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات کی ہدایت پر چلائے جارہے ایک خصوصی ااپریشن کے دوران پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے بین الاضلاع موٹر سائیکل چورگروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر کیگئے۔ ان کے پاس سے چوری کی چار بائک ضبط کی گئی۔
رکسول کے ڈی ایس پی منیش آنند کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے رکسول اور مغربی چمپارن ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کی اور موٹر سائیکل چوری کی ایک بڑی واردات کا انکشاف کیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کوئی شخص رکسول شہر کے ناگا روڈ پر بابا مٹھیا کے قریب چوری کی اپاچی بائک بیچنے آیا ہے۔
اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے پلنوا تھانہ علاقہ کے جیتا پور رہائشی چندن سنگھ کیبیٹے ابھیشیک سنگھ اور میونسپل کونسل کے پربھو رائے بیٹے وشال کمار کو موقع سے گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ اور ان کی نشاندہی پر پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بھیلاہی تھانہ علاقہ کے جے منگلا رہائشی ونے کمار کیبیٹے منا کمار ، ڈنکن روڈ رہائشی مکیش سنگھ کے بیٹے سونو سنگھ ، ہریا تھانہ علاقہ کے پنٹوکا رہائشی شیام پٹیل کے بیٹے ببلو کمار، مغربی چمپارن کے بلتھر تھانہ علاقہ کے پرمود سنگھ کیبیٹے سونو سنگھ ، پلنوا تھانہ علاقہ کے سونہا رہائشی سونے لال یادو کے بیٹے روی کمار یادو اور ہریا تھانہ علاقہ کیسنگھ پور رہائشی ممتاز میاں کے بیٹے ظہیر عالم کو گرفتار کیا گیا۔