تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 4 دسمبر:ضلع میں غیر قانونی تعمیرات اور فٹ پاتھ پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مزید موثر کارروائی کی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روزتجاوزات ہٹاؤ ٹیم نے ہٹیا روڈ، کرشی بھون کے سامنے، گھنٹہ گھر چوک، پاٹل بابو روڈ، دکشن موڑ، لوہیا پل کے نیچے، اور تلکامانجھی تھانہ علاقے میں ایم پی دویدی روڈ کے نیچے زبردست مہم چلائی۔
ٹریفک ڈی ایس پی سنجے کمار، سٹی منیجر اصغر علی، تجاوزات برانچ کے انچارج جئے پرکاش یادو اور تھانہ کی مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ ٹریفک پولیس نے بازار میں بے ہنگم گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف نصف درجن سے زائد چالان جاری کر دیئے۔

