تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم)کریسنٹ انگلش اسکول میں سیشن 2025-26 کے طلباء و طالبات کے لیے ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد دسویں جماعت کے طلباء کو ان کے روشن مستقبل کی نیک تمنائیں دینا اور ادارے میں گزارے گئے ان کے یادگار لمحات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔اس تقریب میں کئی طلباء و طالبات نے اسٹیج پر آکر اپنے گزشتہ کچھ برسوں کے کھٹے میٹھے تجربات کا اظہار کیا، جس سے ماحول کافی جذباتی ہو گیا۔اسکول کے معروف استاد جناب محمد شاد ظفر اسلام صاحب نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کا ہدف صرف کامیابی حاصل کرنے کی طرف ہونا چاہیے۔ دوسرے استاد جناب محمد اعجاز سر نے بتایا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنا ہوگا۔اسٹیج کا نظامت سنبھالتے ہوئے محمد شمشاد نے بچوں کو سمجھایا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے، آپ کو طویل عرصے تک جدو جہد کرنی ہی پڑے گی۔اسکول کی پرنسپل نگار سلطانہ نے اپنے انداز میں بچوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی منزل نہیں جو آپ لوگ حاصل نہ کر سکو، بس آپ کو صحیح راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔آخیر میں، اسکول کے ڈائریکٹر شاہ رضی احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ الوداعی صرف ایک نئی شروعات کا نام ہے۔ انہوں نے طلباء کو ایمانداری اور محنت کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے کا منترا (فارمولا) اور ڈھیروں دعائیں دیں۔تقریب کے اختتام پر تمام طلباء و طالبات کو اسکول کی جانب سے ایک مومینٹو پیش کیا گیا۔ فوٹو سیشن کے دوران سبھی طلباء و طالبات اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ یادیں سمیٹتے نظر آئے۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ میں مرزا فیصل بیگ، محمد نسیم اختر، شبیر حبیب، محمد مظہر، محمد عزیر، آشیش کمار، ساگر کمار، مسرت فیروز، شالمین چمن، ثناء خان، محمد افروز، مسرت جبیں، مسرت نیاز، شمع پروین، ہادیہ جہاں، منور سلطانہ، انجمن، ارم، وغیرہ تمام اساتذہ موجود تھے۔

