تاثیر 21 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ کے علاقے کے سڑھواڑہ گاؤں میں اتوار کی صبح آگ لگنے سے دو گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ کے شدید شعلوں سے پانچ بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں گھر کے مالکان احمدی خاتون اور روشن خاتون کے گھروں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کی۔ لوگ اپنے گھروں سے بالٹیوں میں پانی لے کر آئے اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے آگ بجھانے کے لیے موٹر پمپ کا استعمال کیا۔ دونوں مکان مالکان نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ شعلے ممکنہ طور پر گھر سے شروع ہوئے تھے۔ چند ہی لمحوں میں گھر کا سامان بشمول بکس، گودریج الماری، اناج اور کپڑا راکھ ہو گیا۔ ملحقہ مکان میں بندھی پانچ بکریاں بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی سابق سرپنچ راجیش چودھری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی او نیہا کماری اور تھانہ صدر اروند کمار کو معاملے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایک ریونیو افسر کو نقصان کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا ہے

