ڈی جے بجانے کا مخالفت کرنے پر جان لیوا حملہ چار افراد زخمی 3 ملزم گرفتار

تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے سڑھواڑہ گاؤں میں نشے کا استمعال کر دیر شب تیز ڈی جے بجانے کا مخالفت کرنے پر دھار دھار ہتھیار سے جان لیوا حملہ کے واقعیہ میں دس افراد کو نامزد کیا ہے پولیس نے باپ بیٹا سمیت تین ملزم سندر لال یادو ، ارویندر کمار ،پنکج کمار کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے درج ایف آئی آر میں جگدیش ساہ کی بیوی سنینا دیوی نے کہا ہے کہ 2 دسمبر 11 بجے شب کو میرے پڑوسی پنکج یادو ، ناگ منی ، ششانت کمار ، ارویندر یادو ، روی کمار ،سندر لال یادو ، ویکی کمار ، مانو یادو ، اشوک یادو ، کاری یادو سمیت کئی نامعلوم افراد نشے میں دھت ہو کر میرے گھر کے بغل میں ڈی جے بجا کر ڈانس کے ساتھ ہنگامہ کر رہے تھے دل کی بیماری کی وجہ مجھے شور غل سے کافی دشواری ہو رہی تھی میرا بیٹا مکیش ساہ نے اپنے پڑوسی کو بولا کہ بھائی ڈی جے کا آواز بہت تیز ہے تھوڑا کم کر دو میری ماں کی طبیعت خراب ہے ڈی جے بجانے پر طبیعت زیادہ خراب ہو تی جا رہی ہے اتنا سنتے ہی ملزم پنکج نے اپنے گروپ کے ناگ منی ، ارويندر اور ششانت کو بلا کر بولنے لگا کہ ڈی جے بجانا بند نہیں ہو گا تم کو جو کرنا ہے کر لو میرے بیٹے کے روکنے پر سندر لال یادو نے کافی غصے میں سبھی کو بولا کہ کہا کہ مارو اسے جو ہوگا ہم دیکھ لینگے تبھی سبھی افراد اپنے اپنے ہاتھ میں لاٹھی ڈنڈا لوہے کا فائٹر ، راڈ ، ڈایگر سمیت کئی جانلیوا ہتھیار لیکر میرے بیٹے کو مارنے کے لئے دوڑا ، وہ کسی طرح جان بچا کر اپنے گھر میں جا کر چھپ گیا سبھی نے گھر میں داخل ہو کر میرے بیٹے مکیش ساہ کو پکڑ کر کافی بے رحمی سے مار نے لگے شور غل کی آواز سنکر جب میرے تینوں بیٹے منیش ساہ ، راج کیشور ساہ ، اور راجو ساہ بچانے گیا جان لیوا ہتھیار سے سبھی کے ساتھ مار پیٹ کر شدید طور سے زخمی کر لہو لہان کر دیا پیشانی پر پر شدید چوٹ آئی ہے سبھی نے دھمکی دیکر کہا ہے کہ اگر کوئی بھائی اکیلے پکڑا گیا تو میں اس کا ہاتھ پاؤں توڑ دونگا یا قتل کر کہیں سنسان جگہ پر پھینک دینگے آس پڑوس کے لوگوں نے زخمی حالت میں سی ایچ سی اسپتال سنگھواڑہ لے گئے تھانہ صدر ارویندر کمار نے بتایاکہ ڈی جے بجانے کے تنازعہ میں تین افراد کی گرفتاری کے بعد چھاپے ماری چل رہی ہے