تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سٹی 14 دسمبر( ذوالقرنین) بہار میں این ڈی اے اتحاد کی زبردست جیت میں کارکنوں کی بے پناہ محنت کے اعتراف میں پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کے بی جے پی کارکنوں کے لئے شکریہ اور مبارکباد کی تقریب ایل 7 بینکویٹ ہال، راجہ گھاٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز شمع روشن کر اور شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تصویر پر گل پوشی سے ہواتقریب میں بہار حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری وجے کمار سنہا ریاستی صدر اور صنعت کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر نند کشورایم پی روی شنکر پرساد اور نو منتخب ایم ایل اے رتنیش کشواہا نے اجتماع سے خطاب کیااجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں ریاست میں گڈ گورننس قائم کرنا اولین ترجیح ہے طالبات کی حفاظت کے لیے پولیس دیدی تشکیل دی جائے گی اس سے ا سکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کی حفاظت یقینی ہو گی شری بڑی پٹن دیوی مندر کے لیے کوریڈور کی تعمیر بہار حکومت کرے گی اپنے خطاب میں پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ سے نومنتخب ایم ایل اے رتنیش کشواہا کو بہار قانون ساز اسمبلی میں وہپ بنانے کا اعلان کیا گیانائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنگھ نے کہا کہ بہار بھگوا ہو گیا ہے اور نو منتخب حکومت نے ترقی یافتہ بہار بنانے کا عزم کیا ہے بہار حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے 25 نئی شوگر ملیں کھولی جائیں گی اور 9 بند ملیں دوبارہ کھولی جائیں گی این ڈی اے مخلوط حکومت کارکنوں کو تخلیق کاروں میں تبدیل کرنے کا کام کرے گی لینڈ مافیا پر لگام لگائی جائے گی اور ریت مافیا کا قلع قمع کیا جائے گاگلزار باغ کا نام بدل دیا جائے گا سون پور اور سیتامڑھی سمیت 11 ترقی یافتہ شہر بنائے جائیں گے سابق اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو نے کہا کہ رتنیش کشواہا کو پٹنہ صاحب کے کارکنان سب سے زیادہ ووٹوں سے ان کی جیت کو یقینی بنائیں گے اور انہوں نے ایسا کیارتنیش کشواہا نے کہا کہ وہ ان کے سرپرست نند کشور یادو کے ذریعہ شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں اضافہ کرنے کے لئے کام کریں گے وہ پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کو ایک مثالی حلقہ بنانے کے لیے کام کریں گے اس پروگرام میں دیگھا کےMLA سنجیو چورسیاکمہرار کے MLA سنجے گپتا ریاستی نائب صدر سنجے کھنڈیلیاریاستی ترجمان پربھاکر مشرا پٹنہ مہانگرکے صدر روپ نارائن مہتا ڈپٹی میئر ریشمی چندراونشی پروفیسر دنیش پٹیل ڈاکٹر ترلوکی پرساد گولواراسید آصف کمال خواتین کمیشن کی رکن پنکی کشواہا اور دیگر بھی موجود تھے پروگرام کی نظامت سریش سنگھ پٹیل اور ونے کیسری نے مشترکہ طور پر کیا پروقار تقریب میں آنے والے تمام لوگوں کا چندن اور شالوں سے استقبال کیا گیا۔

